ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سی بی آئی کے سابق ڈائریکٹر رنجیت سنہاکا انتقال

سی بی آئی کے سابق ڈائریکٹر رنجیت سنہاکا انتقال

Fri, 16 Apr 2021 15:59:09    S.O. News Service

نئی دہلی،16؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) سابق سی بی آئی ڈائریکٹر رنجیت سنہا   کا جمعہ کی صبح 4:30 بجے دہلی میں انتقال ہوگیا۔ایک سینئر عہدیدارنے اس بات کی تصدیق کی ہے۔اطلاع کے مطابق وہ کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے اور ان کی عمر 68 برس تھی۔رنجیت سنہا سنہ 1974 بیچ کے ریٹائرڈ آئی پی ایس افسر تھے۔ جنہوں نے سی بی آئی کے ڈائریکٹر اور ڈی جی آئی ٹی بی پی  سمیت مختلف سینئر عہدوں پر فائز تھے۔

سنہا بہار کیڈر کے 1974 بیچ کے انڈین پولیس سروس آئی پی ایس   افسر تھے۔ وہ دسمبر 2012 سے دسمبر 2014 تک سی بی آئی کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔سینئر عہدیداروں نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ سنہا کی موت کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ انھیں کورونا مثبت ہوا تھا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ یہ سمجھا جاتا ہے کہ جمعرات کی رات انھیں کورونا مثبت ہوا تھا۔

سنہا  نے انڈو تبتی بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) فورس، ریلوے پروٹیکشن فورس کے ڈائریکٹر جنرل کی سربراہی کی تھی اور اپنی تقرری سے قبل وہ پٹنہ اور دہلی میں سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن کے سینئر عہدوں پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ وہ بہار کیڈر کے 1974 بیچ کے افسر بھی تھے۔


Share: